عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ

سینئرقانون دان عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: سابق صدر سپریم کورٹ بار اور سینئرقانون دان عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ پشاور کے باغ ناران میں ادا کردی گئی۔
مرحوم قانون دان عبدالطیف آفریدی کی نماز جنازہ میں اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات، ججز، وکلا، اعلی سول و پولیس افسران کثیر تعدادمیں عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم عبدالطیف آفریدی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، شرکا کی جاجنب سے مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
واضح رہے قانون دان عبدالطیف آفریدی کو گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے واقعے سے متعلق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان