پی ٹی آئی کے مزید

پی ٹی آئی کے مزید 34 ایم این ایز کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 34 ایم این ایز اور شیخ رشید احمد کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کر لیے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور پی ٹی آئی کے مزید 34 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
استعفے منظور ہونے والوں میں پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، علی امین خان گنڈا پور شامل ہیں، نور الحق قادری، راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان، صداقت علی، غلام سرور خان، سید علی حیدر ، عالمگیر خان، مراد سیعد، عمر ایوب، اسد قیصر، اسد عمر، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے۔
شیخ راشد شفیق، منصور حیات، فواد چودھری، ثناء اللہ خان، حماد اظہر، شفقت محمود، ملک عامر ڈوگر کے استعفے بھی منظور ، سابق وزیر شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، آفتاب حسین صدیقی، عطا اللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان، محمد نجیب ہارون، محمد قاسم خان سوری کے استعفے بھی منظور ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ