خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو موصول

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلٰی محمودخان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلامی علی نے وزیراعلٰی محمودخان کیجانب سے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کروں گا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی مفاد میں کے پی اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا، عام انتخابات کے ذریعے دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئینگے۔
انہوں نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں میں گورنر حاجی غلام علی کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کیے گئے تو کے پی اسمبلی از خود تحلیل ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر