سپیکر نے بھڑکیں مارنے

سپیکر نے بھڑکیں مارنے والوں کے استعفے منظور کر لیے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا للہ نے کہا ہے کہ سپیکر نے بھڑکیں مارنے والے پی ٹی آئی کے اُن اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جو بڑے لیڈر بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کی منظوری اور الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیفائی پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین کو بیان حلفی جمع کرانے کی پیش کش کی۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر نے بھڑکیں مارنے والے اراکین کے استعفے منظور کیے، پی ٹی آئی کے اراکین اگر سمجھتے ہیں کہ اُن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وہ بیان حلفی جمع کرا دیں کہ وہ استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ اپنے منہ سے بڑی باتیں کرتےہیں ان کو اپنی باتوں پر دھیان دینا چاہیے، جو بڑے لیڈر بنتے ہیں ان کے بارے میں سپیکرنے فیصلہ کیا ہے، جن ارکان کےاستعفےمنظورنہیں ہوئے وہ واپس آئیں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسد عمر، پرویز خٹک، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کر کے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے