پشاور سلنڈر پھٹنے سے دھماکے

پشاورمیں گھرمیں سلنڈرپھٹنےسےبچوں سمیت5افرادزخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو1122 کے مطابق پشاور کے علاقے ڈبگری گارڈن میں سید انور میڈیکل سنٹر کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے میں کمرے میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمرے کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع