118 سال خاتون انتقال کرگئیں

دنیاکی معمرترین خاتون لوسائل رینڈن118 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک: دنیا کی معمر ترین سسٹر آندرے کے نام سے جانی جانے والی فرانسیسی لوسائل رینڈن 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
لوسائل رینڈن ”سسٹرآندرے” کےنام سے پہنچانی جانی تھیں، لوسائل رینڈن کےانتقال پر فرانس سمیت دنیابھر کےرہنماوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 119 برس کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022ء میں باضابطہ طور پر سسٹر آندرے کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔
لوسائل رینڈن ”سسٹرآندرے” کی موت سوتے وقت ہوئی، لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔
نرسنگ ہوم کے ترجمان نے سسٹر آندرے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹولن میں اپنے نرسنگ ہوم میں سوتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
لوسائل رینڈن پہلی جنگ عظیم سے 10 برس قبل 11 فروری 1904 کو جنوبی فرانس میں پیدا ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل