آسڑیلوی ویمنز نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے برسبین میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی آسڑیلیا کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ رہی، ندا ڈار 24، بسمہ معروف 21 منیبہ علی18 اور عمائمہ سہیل 13 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکیں ، پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں صرف 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آسڑیلیا کی جانب سے ڈارسی برائون نے تین، اینابیل سدرلینڈ اور ایلینا کنگ نے دو دو جبکہ ایشلے گارڈنر نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف با آسانی بغیر کسی نقصان کے 19.2 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، بیتھ مونے 57 اور فوبی لیچ فیلڈ نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈارسی برائون کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا