خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل یوم نجات

امیرمقام نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کےاقدام کو یوم نجات قرار دے دیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے یوم نجات قرار دے دیا۔

امیرمقام نے پی ٹی آئی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے یوم نجات قرار دے دیا-

ایک بیان میں امیرمقام نے کہا کہ الحمدللہ ہم پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت کی پانچ سالہ خراب کارکردگی سے نجات پا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام اس دن کو تاریک دور کے خاتمے کے طور پر منائیں، پی ٹی آئی نہ صرف معیشت کو تباہ کر چکی ہے بلکہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں بھی بری طرح ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور صوبائی اسمبلیوں کے دوبارہ انتخابات کرائے گی۔ وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نیازی ملک کو ہر سطح پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

امیرمقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے عوام کے دس سال ضائع کیے اور صوبے کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا،10 سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران نیازی اور پی ٹی آئی نے صرف مایوس کیا۔ عوام ایسے جھوٹے اور یوٹرن ماسٹرز کی بجائے سنجیدہ لوگوں کو منتخب کریں، خیبرپختونخوا کے عوام کو نااہل اور کرپٹ ٹولے سے نجات مل گئی۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے والوں کو سیاسی طور پر تحلیل کردیں گے۔