یوکرائن ہیلی کاپٹرحادثے

یوکرائن کےوزیر داخلہ سمیت16 افراد ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک

ویب ڈیسک: یوکرائن کے دارلحکومت کیو کے علاقے براوری برووری ہیلی کاپٹر رہائشی عمارت سے ٹکرایا گیا، حادثے میں یوکرینی وزیر داخلہ اور ڈپٹی سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرین پولیس کا کہنا ہے ایک ہیلی کاپٹر برووری قصبے میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں یوکرینی وزیر داخلہ اور اعلیٰ سرکاری حکام سمیت 16افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ حادثے کے 22 زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یوکرینی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں یوکرین کے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی کے ساتھ ساتھ 8 دیگر افراد بھی سوار تھے۔ کلیمینکو نے کہا کہ نائب وزیر یوہین ینن اور ریاستی سیکرٹری یوری لبکووچ بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے