پی ٹی آئی لگائے گئے آفیسرز

حکومت جانے کے بعد بڑی تعداد میں چہیتوں کے تبادلہ کا امکان

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت کی تحلیل کے ساتھ بڑی سطح کے تبادلوں کے ریلے کا امکان صوبے میں سوا چار سال پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران لگائے گئے آفیسرز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے سے قبل آخری لمحات میں متعدد اعلی آفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے اور ان کو ان کے من پسند محکموں میں بھیجا گیا
ان افسران کو وزیر اعلی کا منظور نظر سمجھا جاتا تھا اور کئی سال سے من پسند پوسٹوں پر خدمات سر انجام دے رہے تھے اب اپوزیشن ان افسران سمیت دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کے تبادلے چاہتی ہے اور نگران سیٹ اپ سمیت الیکشن کمیشن کے سامنے بھی یہ مطالبہ رکھا جائے گا تاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے جے یو آئی اور ن لیگ کے حلقوں میں اس حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے جن کے مطابق انتخابات سے قبل اگر مخصوص افسران کے تبادلے نہ ہوئے تو وہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں انتظامی عہدوں پر تعینات اعلی ترین افسران پر بھی اپوزیشن کے تحفظات ہیں آئی جی خیبر پختونخوا کی سیٹ اس وقت سب سے زیادہ نشانہ پر ہے اور نگراں سیٹ اپ کے آتے ہی آئی جی کی تبدیلی افواہیں زیر گردش ہیں آئی جی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کا فیصلہ پہلے سے ہی زیر غور تھا لیکن امن و امان اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا اور اسے نگراں حکومت کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار