خزانہ نوجوان کا قتل

خزانہ میں گھر کی دہلیزپر نوجوان سمیت 2افراد کا قتل

ویب ڈیسک : خزانہ کے مختلف علاقوں میں گھرکی دہلیز پر نوجوان سمیت 2افرا د کو قتل کردیا گیا ہے ۔ قتل کی وارداتیں خزانہ کے علاقوں تودہ اور لنڈے سڑک میں پیش آئیں۔ مدعی رفاقت علی ولد حیدر سکنہ تودہ نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روزوہ اپنے 30سالہ بھائی جوہرکے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران نور خان ولد محمد زمان نے ان کے دروازے پر دستک دی،جونہی جوہر نے دورازہ کھولا توملزم نور خان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ۔وجہ عداوت رقم لین دین کا تنازعہ ہے۔
ادھر لنڈی سڑ ک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے یو سف علی ولد گل محمد سکنہ کر م کو قتل کردیا۔ مقتول گھر سے نکل کر کسی کا م کی غرض سے شہر کی طر ف آرہا تھاجب نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائر نگ کی۔ قتل کی وارداتوں کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیں اورمقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی