ملک میں ڈالر اور سونا مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بہتری

ملک میں ڈالر اور سونا مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بہتری

ویب ڈیسک :ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی جبکہ گزشتہ روز 1300 پوائنٹس گرنے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی ہے بدھ کے روز انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھائو228 روپے 91 پیسے ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 25پیسے مہنگا ہوا ہے۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے مہنگا ہو کر 239 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک میں سونا 2100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، 2100 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھائو 1801 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھا 6 ڈالر اضافے سے 1915 ڈالر فی اونس ہے۔ ادھر 1300 پوائنٹس گرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بائونس بیک ، 100 انڈیکس 448 پوائنٹس بڑھ گیا۔بدھ کو 100 انڈیکس 448 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 791 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 684 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 5 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 169 ارب روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ