سی این جی بندش

سی این جی بندش، شہریوں کی سفری مشکلات میں اضافہ

ویب ڈیسک :صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یکم جنوری سے اسٹیشنز کی بند ش سے عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہیں جبکہ ٹرانسپورٹر برادری بھی مسائل سے دو چار ہے دوسری جانب کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافے نے عوام کی مشکلات ایک چند کر دی ہیں اور مہنگائی کی ستائی عوام کے پاس مایوسی کے سوا کچھ نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو فوری کھولا جائے تاکہ ریلیف مل سکے شہریوں کے مطابق سی این جی بندش سے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جبکہ متعلقہ حکام کرایہ نامہ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں بالخصوص طلبہ کو تعلیمی اداروں کو آنے جانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سٹینشز فوری کھول کر ریلیف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ