پشاور چوری کے واقعات

خاتون قسط کی رقم سے محروم، 7بوریاں پیاز’2موٹرسائیکلیں چوری

ویب ڈیسک : خاتون کو قسط واری کی رقم 1لاکھ 15ہزار کی نقدی سے محروم کرنے کے علاوہ 7بوریاں پیاز اور دوموٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں واقعات کے مطابق فقیرآباد پولیس کو نویدہ زوجہ محمد آیاز نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ دار کے ہاں جارہی تھی ۔ اس دوران رنگ روڈ اوور ہیڈپل کے نیچے وہ چنگ چی میں بیٹھی جس میں تین خواتین پہلے سے موجود تھیں ۔
دوران سفر ایک خاتون نے الٹیاں شروع کی جس میں سے ایک نے ان کے پرس سے قسط واری کی رقم 1لاکھ 15ہزار روپے چوری کرلئے جبکہ فقیرآباد میں جلال مراداورگلبہار میں مسعود خان سے موٹرسائیکل چوری کرلی گئی ۔ چور کی شناخت محمد حمزہ کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ شہید گلفت حسین کے علاقہ فردوس سبزی منڈی میں افغانی ملزم افتخار نے مدعی حمید الرحمان سکنہ نیوگڑھی کی دکان سے 6سے 7بوریاں پیاز کی چوری کر لیں ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق