دائودزئی قتل میں ملوث اشتہاری

دائودزئی تہرے قتل میں ملوث چوتھا اشتہاری بھی گرفتار

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ دائودزئی میں پانچ ماہ قبل3جواں سالہ خواتین کو قتل کرنے کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدعی یاسین ولد ہدایت اللہ نے 18اگست 2022 کو تھانہ داودزئی پولیس کو دو بیٹیوں اور بہو کے قتل کی رپورٹ اپنے بھائی فرہاد اور اس کے ساتھیوں گل شیر ، کامران اور سید رحمان پر کی تھی جس پر تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان فرہاد ، گل شیر اور کامران کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا جبکہ ایک کارروائی کے دوران تہرے قتل مقدمہ میں روپوش اشتہاری سید رحمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تینوں خواتین کو راستہ میں جاتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، ملزمان نے شک کی بناء پر تینوں کی جانیں لی تھیں اور روپوش ہوگئے تھے ۔ گرفتاری کے بعد چوتھے ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان