رشکئی سڑکوں کی مرمت

رشکئی میں سڑکوں کی مرمت میں تاخیر کے خلاف احتجاج، روڈ بلاک

ویب ڈیسک :رشکئی میں سڑکوں کی مرمت میں تاخیر کے خلاف رشکئی میں زبردست احتجاج نوشہرہ مردان مین جی ٹی روڈ ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کردیا مظاہرین نے ٹھیکیدار پر ایڈوانس پیسے لینے کے باوجود تباہ حال سڑک پر کام شروع نہ کرنے کا الزام لگایا شیرین کوٹھے کے قریب مین جی ٹی روڈ پر جاری ترقیاتی کام عوام کے لئے وبال جان بن گیا۔ مقامی ناظم نبی گل نے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ ادارے ٹھیکدار اور ذمہ داروں کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ناظم نبی گل اور دیگر مقررین نے کہا کہ گزشتہ پیر کو ہم نے این ایچ اے کے ٹھیکیدار کو رشکئی مین جی ٹی روڈ پر کام شروع کرنے کے لئے دو دن کی مہلت دی تھی لیکن ٹھیکیدار غائب ہوگیا
جب تک روڈ پر کام شروع نہیںہوتا رشکئی کے عوام روانہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر یں گے۔ اورتمام نقصان کی ذمہ داری این ایچ اے اور اس کے ٹھیکیدار پر عائد ہوگی ۔ ڈی ایس پی کینٹ احسان شا ہ نے مظاہرین کے ساتھ مذکرات کئے مظاہرین نے اس شرط پر اپنا احتجاج ختم کیا کہ اگر کل سے این ایچ اے حکام نے روڈ پر کام نہ شروع کیا تو دوسرے دن ہم پر اسی طرح احتجاج کرکے روڈ بلاک کریں گے جبکہ اسی طرح نوشہرہ کینٹ سپلائی موڑ میں بھی کئی سالوں سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور وہاں پر بھی ٹھیکیدار وں نے ایڈوانس پیسے لئے ہیں اور این ایچ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم