پٹرول کی بچت انورٹر نصب

پٹرول کی بچت، گاڑیوں میں خطرناک انورٹر نصب

ویب ڈیسک :ٹیکسی ڈرائیوروں نے گاڑی میں کم پیٹرول استعمال کرنے کیلئے انورٹر سسٹم لگا لیا چھوٹے سے انورٹر کی مدد سے گاڑی کم پیٹرول استعمال کرتے ہوئے زیادہ سفر کرتی ہے تاہم یہ سسٹم گاڑی کے اندر لگانے کی وجہ سے انتہائی خطرناک ہے جو کسی بھی حادثہ کو جنم دے سکتا ہے ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے لگائے جانیوالے انورٹر سسٹم کی قیمت14ہزار روپے ہے اس سسٹم کے تحت گاڑی کے اندر ایک پلاسٹک کی بوتل لگائی گئی ہے
جس میں پٹرول بھرا جاتا ہے ڈرائیوروں کے مطابق سی این جی کی بندش کے باعث انہیں پٹرول استعمال کرنا پڑتا ہے تاہم پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے ان کی مزدوری نہیں ہوتی اس لئے یہ متبادل نظام ان کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے تاہم یہ نظام انتہائی خطرناک بھی ہے گاڑی کے اندر کھلی بوتل میں پٹرول کسی بھی وقت حادثے کو جنم دے سکتا ہے جو ڈرائیور اور مسافر دونوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے واضح رہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے صوبہ بھر میں سی این جی پر پابندی عائد کر رکھی ہے جو پورے مہینہ تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات