بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،کومیلا وکٹورینز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو شکست دیدی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 33 رنز سے شکست دیدی، کومیلا وکٹورینز کی جیت میں اہم کردار خوشدل شاہ اور محمد رضوان کا رہا جنہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، تفصیلات کے مطابق ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کومیلا وکٹورینز کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، محمد رضوان نے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے صرف 24 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی

ڈھاکا ڈومینیٹرز کی جانب سے تاشکین احمد ، ناصر حسین، محمد عمران اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ڈھاکا ڈومینیٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 33 رنز کے فرق سے ہار گئی، کپتان ناصر حسین 66 ناٹ آئوٹ اور محمد مٹھن 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کومیلا وکٹورینز کی جانب سے حسن علی، تنویر اسلام اور مصدق حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل، خوشدل شاہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید دیکھیں :   امریکا ستمبر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا