بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈرزنے میلبرن رینیگیڈز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 47 ویں میچ میں سڈنی تھنڈرز نے میلبرن رینیگیڈز کو آٹھ وکٹوں سے با آسانی شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، ویل سدرلینڈ 42 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارٹن گپٹل نے 30 اور کپتان ایرون فنچ نے 22 رنز سکور کئے، سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کرس گرین اور عثمان قادر نے دو دو جبکہ نتھن میک اینڈریو، ڈینیل سامز اور برینڈن ڈاگیٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، میتھیو گلیکس 74 ناٹ آئوٹ جبکہ ایلکس روز نے 40 ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کورے روچیچیولی نے دو وکٹیں حاصل کیں، میتھیو گلیکس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ