انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ میں جاری انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم کو با آسانی دس وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 97 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کیلس ایندھلوو 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

پاکستان کی جانب سے انوشا ناصر نے دو جبکہ آریشا نور اور لائبہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 10.5 اوورز میں حاصل کرلیا، شاوال ذوالفقار 32 جبکہ ایمان فاطمہ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، ایمان فاطمہ کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ