بنگلہ دیش پریمیئر لیگ

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، افتخار احمد کی چھکے چوکوں کی برسات، فارچون باریشل نے رنگ پور رائیڈرز کو شکست دیدی

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فارچون باریشل نے رنگ پور رائیڈرز کو 67 رنز سے شکست دیدی، فارچون باریشل کی جیت میں اہم کردار جارح مزاج پاکستانی بیٹر افتخار احمد کا رہا جنہوں نے صرف 45 گیندوں پر سنچری سکور کی، تفصیلات کے مطابق رنگ پور رائیڈرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فارچون باریشل کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز سکور کئے، افتخار احمد نے 45 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چھ چوکے اور نو چھکے شامل تھے جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 89 رنز بنائے، رنگ پور رائیڈرز کی جانب سے حسن محمود اور حارث رئوف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں رنگ پور رائیڈرز کی ٹیم بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 67 رنز سے ہار گئی، شمیم حسین 44 اور محمد نعیم 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فارچون باریشل کی جانب سے مہدی حسن میراز نے تین جبکہ محمد وسیم اور قمر الاسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، افتخار احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف