چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فوری الیکشن نہ ہوئے تو سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں، پاکستان صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ہی معاشی بحران سے نمٹ سکتا ہے، اگر موجودہ حکومت مزید اقتدار میں رہی تو ملک میں معاشی بحران سنگین ہو جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی کیس نہیں، ہر روز میرے خلاف نئے کیسز دائر کئیں جا رہے ہیں تاکہ مجھے نااہل قراد دیا جائے، میں ان تمام کیسز کا مقابلہ کرنے کے لئے عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا لیکن سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ میں گھر بیٹھ جاؤں۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم