ضمنی الیکشن نوٹیفکیشن

ضمنی الیکشن میں کامیابی کانوٹیفکیشن جاری،عمران کاحلف نہ لینے کافیصلہ

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کامیابی کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرنوٹس لیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں لہٰذا ان کی تاخیر سے اخراجات دینے کو درگزر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں این اے22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 45 کرم اور این اے 239 کورنگی سے کامیاب قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس کیس کا فیصلہ 20 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔ ادھر ذرائع کیمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کسی بھی نشست سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان قومی اسمبلی کی نشست پر حلف لینے پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔عمران خان نے نشست سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیدوار کی جانب سے 30 دن کے اندر کسی ایک حلقے کا انتخاب نہ کرنے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔

مزید دیکھیں :   کتنے افرادشہیدہوئے؟پولیس اورمحکمہ صحت کے اعدادوشمارمیں تضاد