میئر کراچی

جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی میں میئر کراچی کیلئے اتفاق نہ ہوسکا

ویب ڈیسک :کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات میں میئر کراچی کے معاملے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کی قیادت میں نجمی عالم اور امتیاز شیخ جماعت اسلامی کے مرکز پہچنے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن اور میئر کے حوالے سے بات چیت کی۔ بعد ازاں دونوں جماعتوں کے رہنما ئوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر ہمارے شدید تحفظات ہیں
سعید غنی یہاں آئے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جہاں جہاں یہ چیزیں بہتر بنا سکتے ہیں بنائیں گے، انہوںنے کہا کہ جب چیزیں بہتر ہونگی تو پیپلز پارٹی کیساتھ بات آگے بڑھے گی صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کا کہنا تھا جماعت اسلامی نے اچھی خاصی نشستیں جیتی ہیں، ہم شروع سے چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی مل کر چلیں، جماعت کا پی پی کے ساتھ چلنا شہر کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحفظات اور اعتراضات دورکرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، آگے بات چیت کے مراحل جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع