لکی مروت شدت پسند

لکی مروت میں شدت پسندوں سے جھڑپ، فورسز نے جنگل کو آگ لگادی

ویب ڈیسک : لکی مروت شہر کے نواحی علاقے وانڈہ احسان پور کے قریب دریائے کرم کے کنارے جنگل میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔راکٹ لگنے سے ڈی ایس پی اقبال مہمند کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ذرائع کا کہنا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ادھر سکیورٹی فورسز نے جنگل کو آگ لگا دی ہے جس کے شعلے لکی مروت شہر سے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ