ضلع خیبر دوہرے قتل کیس

ضلع خیبر دوہرے قتل کیس میں ملزم کو 2بار سزائے موت

ویب ڈیسک :ضلع خیبرکے سیشن کورٹ نے اپنی بہن اور ہمسایہ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دو بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیبر ہدایت اللہ خان نے دہرے قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ملزم فاروق پر الزام ہے کہ اس نے 13 نومبر 2021 کو ضلع خیبر کے علاقہ میں فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماة (م) اور ہمسایہ عدنان کو قتل کر دیا تھا اور نعشیں بغیر پوسٹمارٹم کے دفنا دی جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی اور پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خالی خول اور خون آلود مٹی حاصل کی۔ سرکار کی جانب سے کیس کی پیروی پبلک پراسیکیوٹر شفیع اللہ خان نے کی۔
فیصلے کے مطابق مقتولین پر آپس میں تعلقات کا شعبہ تھا اور ملزم نے انہیں گھر کے اندر قتل کر دیاتھا۔ مقتولین کے ورثاء نے کسی پر دعویداری ظاہر نہیں کی نہ ہی انہوں نے کیس کے ٹرائل میں حصہ لیا مگر پولیس نے تفتیش کے دوران یہ معلومات حاصل کی تھی۔

مزید دیکھیں :   پاکستان کی سلامتی،ترقی اورخوشحالی کااللہ حافظ،وزیرخزانہ