محکمہ صحت کے ری ومپنگ پراجیکٹ میںبے قاعدگی سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر پشاورکے2ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت10سے زا ئد ملوث ملازمین

محکمہ صحت کے10سے زائد افسران بد عنوانی پر چارج شیٹ

ویب ڈیسک : محکمہ صحت کے ری ومپنگ پراجیکٹ میںبے قاعدگی سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر پشاورکے2ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت10سے زا ئد ملوث ملازمین کو بد عنوانی کے مبینہ الزامات کے تحت چارج شیٹ کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے اس سلسلے میں ہیلتھ سیکر ٹر یٹ سے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی گئی ہے جس کی روشنی میں آئندہ دنوں کے دوران پیش رفت کی جائے گی ذرائع نے مشرق کو بتایاکہ ری ومپنگ پراجیکٹ کیلئے طبی سامان کی خریداری سے قبل ہی متعلقہ فرمز کوپیسے جاری کرنے اورمبینہ طورپراس سودامیں کروڑوں روپے کی بے قاعدگی کرنے کے الزامات ہیں اس الزام کیخلاف ابتدائی انکوائری کرائی گئی
تاہم سابق وزیرصحت نے یہ کہہ کر انکوائری پر مزید کارروائی کوموخر دیا تھاکہ اس انکوائری کیلئے پرا جیکٹ ڈائریکٹر کا بیان نہیں لیاگیاہے اور یک طرفہ رپورٹ بنائی گئی ہے جس کے بعدانکوائری افسران نے دوبارہ پراجیکٹ ڈائریکٹرسے رابطہ کیااوران کے بیان کو بھی انکوائری رپورٹ کا حصہ بنایاذرائع نے بتایاکہ سابق وزیر نے چارج چھوڑنے سے قبل ہی اس انکوائری پر مزید کارروائی کرنے کی منظوری دیدی جس کے بعد یہ سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی گئی ہے سمری میں پراجیکٹ ڈائریکٹر،پشاورکے دو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر مبینہ ملوث ملازمین کو چارج شیٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے سول سیکرٹریٹ کے ذرائع نے سمری بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک مذکورہ ملازمین کو چارج شیٹ کرنے کی منظوری چیف سیکرٹری کے دفتر سے دیدی جائے گی جس کے بعد مزید کارروائی کیلئے محکمہ صحت کو یہ سمری واپس ارسال کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ