قومی وطن پارٹی

قومی وطن پارٹی میں مزید درجنوں افراد کی شمولیت کا اعلان

ویب ڈیسک : قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام نے اب ان نمائندوں کا چنا کرنا ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دن بدن قومی وطن پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی کے 81کے علاقہ شاد باغ کالونی اور زرگرآباد میں قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے والے سیاسی کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے شامل ہونے والوں ابراہیم، تمریز خان، سردار نعمان، بلاول اعوان، عمر خان، ایان عمر،عباس کامران، عباس خان، شہریار، انیس احمد، شایان، ذوالقرنین، اختر، طماس احمد قادری احمد مظفر قادری کو خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور کہا کہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپائو کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کی سیاست کو اپنا فریضہ قرار دیتی ہے
اسی لئے عوام اب تبدیلی جیسے نعروں میں آئے بغیر اس جماعت کی طرف دیکھ رہے ہیں جس نے عوامی فلاح و بہبود کے دعوے نہیں کئے بلکہ ان کیلئے عملی کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آفتاب شیر پائو نے صوبے کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور ہم اب ان کے شانہ بشانہ اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گے، جس میں پشاور سمیت صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کو عزت و احترام دیا جائے گا اور امید ظاہر کی شامل ہونے والے تمام دوست عوامی فلاح و بہبود میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان