بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے 48ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم صرف 17 اوورز میں 92 رنز پر پویلین لوٹ گئی، ایڈم ہوس 30، ہیری نیلسن اور ویس اگر نے 11، 11 رنز بنائے ان تین کے علاوہ کوئی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، پرتھ سکارچرز کی جانب سے ڈیوڈ پینی، لانس مورس اور پیٹر ہیٹ زوگلوو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈریو ٹائی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں پرتھ سکارچرز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 11.1 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، ایرون ہارڈی 43 جبکہ جوش انگلس 22 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ایلیڈ سٹرائیکرز کی جانب سے کیمرون بوسی نے دوع وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ پینی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ