نگران وزیراعلی

نگران وزیراعلی کی تقرری پر اپوزیشن کا رویہ سنجیدہ نہیں، پرویزالہٰی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیر میاں اسلم و دیگر شریک ہوئے۔ نگران وزیراعلیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشاورتی اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ پرویز الہی نے کہا نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ حزب اختلاف نے ایک بار پھر معاملات کو متنازع بنایا، کھلے دل سے بہترین نام دئیے، افسوس ہے اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ