ندا ڈار

ندا ڈار کا بڑی ٹیموں کیخلاف زیادہ میچز کا مطالبہ

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز آل رائونڈر ندا ڈار نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی اور ڈومیسٹک سطح پر مزید مواقع دینے پر زور دیا ہے تاکہ ان کے اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔پاکستانی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کر رہی ہے جہاں اسے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شکست کا فرق بھی زیادہ ہے، پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کو آٹھ اور دوسرے میچ میں دس وکٹوں سے شکست ہوئی، ندا ڈار، جو اس سے پہلے ویمنز بگ بیش لیگ 2019 کے دوران سڈنی تھنڈر کے لیے کھیل چکی ہیں نے سیریز کے پہلے دونوں میچوں میں 59 اور 24 کے ساتھ سب سے زیادہ سکور کیا ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں ہمیں ندا ڈار کا کہنا تھا کہ بہترین ٹیموں کے ساتھ فرق کو کم کرنے کے لیے مزید میچز کی ضرورت ہے،یہی طریقہ ہے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر کرنے کا جب ہم بہترین ٹیموں کے خلاف میچ کھیلیں گی تو میں سمجھتی ہوں اس سے ہماری ٹیم کی کھلاڑیوں میں نکھار آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا جیسی بڑی ٹیم کیخلاف کھیل کر تجربے میں اضافہ ہوتا ہے، سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ