پاکستان آسڑیلیا ون ڈے

پاکستان اور آسڑیلیا ویمنز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کل ہوگا

پاکستان اور آسڑیلیا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل سڈنی میں کھیلا جائیگا،آسڑیلیا کی ٹیم نے دونوں میچ جیت کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر رکھی ہے، پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو آٹھ جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم کو دس وکٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تیسرے میچ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ کوشش کرینگے کہ ون ڈے سیریز میں تیسرا اور آخری میچ جیت کر وائٹ واش سے بچ جائیں، ان کا کہنا تھا کہ آسڑیلیاکی وکٹوں میں بائونس زیادہ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا