بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، کھلنا ٹائیگرز نے چٹاگرام چیلنجرز کو شکار کرلیا، وہاب کی 4 وکٹیں

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 19 ویں میچ میں کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم نے وہاب ریاض کی تباہ کن بائولنگ اور محمود الحسن جوئے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت چٹاگرام چیلنجرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے چٹا گرام چیلنجرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنا پائی عثمان خان 45، عافف حسین 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد سیف الدین نے دو اور عماد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا، محمود الحسن جوئے 59، تمیم اقبال 44 جبکہ کپتان یاسر علی 36 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، چٹاگرام چیلنجرز کی جانب سے ناہید الزماں نے دو جبکہ شواگتا ہوم نے ایک وکٹ حاصل، محمود الحسن جوئے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔