ایم این اے کا سپیکر کو خط

پی ٹی آئی سے منحرف ایم این اے کا سپیکر کو استعفی قبول نہ کرنے کا خط

پی ٹی آئی سے منحرف اور جے یو آئی کا حصہ بننے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے سپیکر کو اپنا استعفی قبول نہ کرنے کا خط لکھ دیا۔
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسٰی زئی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے، خط میں ناصر خان موسٰی زئی نے سپیکر قومی اسمبلی سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔
ناصر خان کا کہنا ہے کہ سپیکر آفس استعفوں کے معاملے کو اچھی طرح جانتا ہے، میرا استعفیٰ دینےکا کوئی ارادہ نہیں۔
ناصر خان این اے-29 ” پشاور 3 ” سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ آج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔
اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔
اب تک مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 79 اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 80 اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی