خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن

نگراں وزیراعلی کی تقرری، خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن اعظم خان کے نام پر متفق

خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن مشاورت کے بعد سابق چیف سیکریٹری اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے پر متفق ہوگئیں۔
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کر لیا، ملاقات میں متفقہ طور پر اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
اس حوالے سے اکرم درانی کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ہم نے ایسے شخص کو چنا جو سب کو قابل قبول ہے، نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے یہ ابھی بھی ضد پر ہیں۔
وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا اور ہم نے اپنے لیڈر کی مشاورت سے اعظم خان پر اتفاق کیا۔
اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں اور وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب