اعظم خان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اعظم خان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تعینات

ویب ڈیسک: گورنر گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی نے اعظم خان کو نگران وزیراعلٰی تعینات کر دیا۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی جانب سے اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے آج صبح اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے۔

وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اعظم خان کا نام تجویز کیا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

مزید دیکھیں :   ٹی ٹی پی سے بات چیت ہم نے شروع نہیں کی،شاہ محمودنے الزام مستردکردیا