شمالی وزیرستان 4 ملازمین بازیاب

شمالی وزیرستان میں اغوا ہونے والے نجی کمپنی کے 4 ملازمین بازیاب

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے نجی کمپنی کے 4 ملازمین بازیاب کرالیے گئے۔
سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ہمزونی میں خٹی کلی کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کے بعد مغویوں کو بازیاب کرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سپاہی اور 2 مغوی زخمی ہوئے جنہیں ایف ٹی سی ہسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کی لاشیں تحویل میں لے لی۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق