آسڑیلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

آسڑیلیا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھی میزبان آسڑیلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 101 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت کر پاکستانی خواتین کو وائٹ واش کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے آسڑیلیا کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنا ڈالے، آسڑیلیا کی جانب سے بیتھ مونے نے 133، میگ لاننگ نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین، ڈیانا بیگ اور ناشرہ سندھو نے دو دو جبکہ عمائمہ سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم پچاس اوورز میں 235 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 101 رنز کے واضح فرق سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 44، سدرہ امین نے 34، صدف شمس نے 30 جبکہ ندا ڈار نے 29 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے تین، چیس جانسین نے دو اور ایلینا کنگ نے ایک وکٹ حاصل، آسڑیلیا کی بیتھ مونے پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر