پٹرول بحران کا خدشہ

پٹرول بحران کاخدشہ،آئل کمپنیز کی ایل سیزکھولنے سے انکار

ویب ڈیسک : ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کر دیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق دو جہازوں سے پٹرول آرہا ہے، اس کے بعد پٹرول امپورٹ نہیں ہوگا۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ ایل سیز نہ کھلیں تو فروری کے آغاز سے پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے،10دن سے ایل سیز کھلوانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل کی سپلائی بڑھنے کے سبب ڈیزل مناسب مقدار میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف