ترقیاتی منصوبوں کیلئے23 ارب

ترقیاتی منصوبوں کیلئے23 ارب روپے روکے جانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے22 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری چیف سیکرٹری آفس نے روک دی ہے اس سلسلے میں سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی تاہم معتبر ذرائع نے مشرق کو بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری آفس نے ریلیز سے متعلق درخواستیں واپس کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل صوبائی حکومت نے22 ارب 96 کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست بھیجی تھی یہ رقم مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کرنے کی منصوبہ بندی تھی تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری آفس نے یہ بل واپس کر دئیے ہیں اور رقم فی الحال جاری نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس ضمن میں چیف سیکرٹری آفس سے رابطہ کیا گیا تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی البتہ آزاد ذرائع نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے رقم کا مطالبہ مسترد کرنے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند