4 صوبائی افسر کے تبادلے

4صوبائی افسر کی تقرری اور تبادلے کے احکامات

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت نے جمال الدین کو ڈائریکٹر پرائیویٹ سکول اتھارٹی جبکہ عفت امبرین کو ڈپٹی سیکرٹری زراعت تعینات کر دیا۔ محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی محمد الیاس کو ایڈیشنل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ معدنیات، ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جمال الدین کو ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی، ڈائریکٹر فنانس پیڈو یوسف علی کو ڈپٹی سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈپٹی سیکرٹری سائنس ٹیکنالوجی عفت امبرین کو ڈپٹی سیکرٹری زراعت تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد