ناصر موسیٰ زئی اسمبلی رکنیت

پی ٹی آئی کے منحرف رکن ناصر موسیٰ زئی کا اسمبلی رکنیت چھوڑنے سے انکار

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے سے انکارکرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے ارسال استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کر دی اور کہا ہے کہ وہ خط کمپیوٹر سے لکھے گئے تھے جس کا مقصد صرف سیاسی تھا پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے منتخب رکن اسمبلی ناصر موسیٰ زئی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کا اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے
چند ماہ قبل پی ٹی آئی کی جانب سے 123ممبران کے استعفے سپیکر کو بھیجے گئے تھے جو کمپیوٹر پر پی ٹی آئی کے ہیڈ آفس میں ٹائپ کئے گئے تھے جبکہ حقیقت میں وہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے انہوں نے سپیکر کو آگاہ کیا ہے کہ انکا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ وہ اپنی نشست سے مستعفی ہوں لہٰذا وہ اپنی پوزیشن واضح کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ناصر موسیٰ زئی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ