ٹیکس اسٹیمپ چینی کی بوری

ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر چینی کی بوری فروخت کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک : ایف بی آر نے ملک بھر کی شوگر ملوں پر بغیر ٹیکس اسٹمپ کے چینی کی بوریاں ملوں کے گوداموں سے باہر نکالنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بغیر ٹیکس اسٹمپ کے چینی کی بوریاں فروخت کرنیوالی شوگر ملوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈائون شروع کردیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹوبیکو کے ساتھ ساتھ شوگر سیکٹر کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سٹم لاگو کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کی شوگر ملوں پر ٹیکس سٹمپ کے بغیر چینی فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے اور کوئی شوگر مل اپنی پیدا کردہ چینی کی بوریاں بغیر ٹیکس اسٹمپ کے شوگر ملز سے نہیں نکال سکتی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قانون پر عملدرآمد نہ کرنیوالی شوگر ملوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈا ئون شروع کردیا ہے اور شوگر ملوں کی پیدا کردہ چینی کی بوریوں پر ٹیکس اسٹمپ کی تنصیب کو یقینی بنانے کیلئے شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے جس کیلئے خصوصی انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جنہوں نے ملک بھر میں مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی انفورسٹمنٹ ونگ کی جانب سے ٹیکس اسٹیمپس نہ لگانے پر لاکھوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ