بجلی و گیس مسائل گورنر کے سامنے

صنعتکاروں نے ایل سیز،بجلی و گیس مسائل گورنر کے سامنے رکھ دیئے

ویب ڈیسک : گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر ملک عمران خان کی دعوت پر انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر ایوب زکوڑی، نائب صدر غلام محی الدین، ایگزیکٹو ارکان، سابق ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور، صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد اسحاق، سابق صدورآئی اے پی فضل الٰہی، ملک نیاز احمد، زرک خان، سرحد چیمبر کے سابق صد ور زاہد اللہ شنو اری، فیض محمد فیضی، حسنین خورشید، شیر باز بلور، آئی اے پی کے سیکرٹری جنرل، سابق سینیٹرز اور ایم این ایز نے بھی گورنر کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک عمران اسحاق نے گورنر کو صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا جس میں بجلی، گیس کی عدم دستیابی، فکسڈ بلنگ چارجز، بجلی کے بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنے کے مسائل سرفہرست تھے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں قدرتی گیس کے استعمال کا زیادہ حق صوبہ کے عوام کا ہے جبکہ خیبرپختونخوا بجلی پیدا کرنیوالا صوبہ بھی ہے جہاں پر بجلی عوام، صنعتوں اورکاروباری مراکز کو میسر نہیں، انہوں نے صوبہ میں صنعتوں کو بجلی و گیس سستی، پوری اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا
سابق صدر ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے لیٹر آف کریڈٹ نہ کھولنے کا معاملہ بھی اٹھایا، اس موقع پر گورنر نے انہیں تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل کو نہ صرف بھرپور انداز میں اٹھائوں گا بلکہ انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

مزید دیکھیں :   پولیس لائن دھماکہ کیلئے رقم بھارتی ایجنٹ بشیر نے دی،8سہولت کار ہیں