مالیاتی اداروں کیخلاف کارروائی

صنعتکاروں کی شکایات پرمالیاتی اداروں کیخلاف کارروائی

ویب ڈیسک : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدی اشیاء کی کاغذی کارروائی میں تاخیر پر متعلقہ مالیاتی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے توسط سے ملک بھرکے صنعتکاروں اور تاجروں سے بینکوں سے متعلق تفصیل طلب کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق صنعتی اداروں کی جانب سے شکایات ہیں کہ بینکوں نے درآمدی اشیاء کیلئے کاغذی کارروائی میں غیر ضروری تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں جس کی وجہ سے صنعتیں متاثر ہورہی ہیں اس تناظر میں سٹیٹ بینک نے تمام متعلقہ بینکوں کے خلاف کارروائی کیلئے صنعتکاروں سے تعاون مانگ لیا ہے
سرحد چیمبر آف کامرس کو بھی اس سلسلے میں تفصیل دینے کی درخواست کی گئی ہے واضح رہے کہ صنعتکاروں کو شکایات ہیں کہ امریکی ڈالرز کا نرخ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں الگ الگ ہیں لیکن اس کے باوجود بینک مارکیٹ ریٹ کے مطابق ڈالرز دے رہے ہیں اور اس کے اوپر اضافی پیسے بھی صنعتکاروں سے چارج کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ