بنوں پائپ لائن پر کام بند

بنوں، اقوام میریان اور بکاخیل نے گیس پائپ لائن پر زبردستی کام بند کروا دیا

ویب ڈیسک :اقوام میریان اور بکاخیل کے سینکڑوں مظاہرین چیغہ کر کے نکل آ ئے اور پنجاب کو گیس فراہمی کرنے کیلئے بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن پر زبردستی کام بند کروا کر پہرہ بٹھا دیا ، مظاہرین جس کی قیادت سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے فرزند ملک مامون خان وزیر اور چیئرمین تحصیل میریان پیرکمال شاہ کر رہے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دریافت ہونے والی گیس پر پہلا حق وزیرستان اس کے بعد بنوں کے عوام کا ہے
کیونکہ یہ گیس بنوں ڈویژن میں دریافت ہوئی ہے اور ہماری زمینوں میں سے گزر رہی ہے ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کررہے ہیں لیکن اپنا حق ضرور مانگیں گے اور جب تک بنوں کو ریلیف یا گیس اور رائلٹی نہیں دی جاتی گیس پائپ لائن پر کام بند رہے گا اس موقع پر میریان کے نوجوانوں نے گیس پر کام بند کرنے کیلئے پہرہ بٹھادیا اور کام شروع کرنے کی صورت میں قوم کو نکالنے کا اعلان کردیا دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی گیس کی منتقلی کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے انتہائی اقدام سے بھی گریز نہ کر نے کا اعلان کیااورکہا کہ پنجاب کو گیس منتقل کر نے کے خلاف بنوںمیں جتنی بھی مذاحمتی تحریکیں ہیں ان کی آ ئین کے دائرے میں حمایت کر تے ہیں

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق