آئی ایم ایف پروگرام

سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا، فوادچودھری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری نے کہا ہے کہ ، سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مرکز سندھ اوربلوچستان میں انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں، عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا، ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہو گی، عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کے بجائے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بہتر نام کا انتخاب کرے گا، آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے۔ کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، تمام ارکان نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے۔ اس وقت 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا۔

مزید پڑھیں:  سندھ، دریافت ذخائر سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس ملنے کا امکان