خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ

اعظم خان نے خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور:حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپیکر مشتاق غنی، سابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی، ایمل ولی خان، ، امیر مقام، اختیار ولی،نگہت اورکزئی ، میئر پشاور حاجی زبیر علی، سید ظاہرعلی شاہ ،آئی جی پولیس معظم۔جاہ انصاری و دیگر شریک.

مزید پڑھیں:  باران ڈیم کی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے، پختون یار خان

نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں، جو کہ ماضی میں وزیر خزانہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور رہ چکے ہیں۔ان کا تعلق چارسدہ کے پڑانگ علاقے سے ہے اور وہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس محمد عباس خان کے بھائی ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری سمیت دیگر عہدوں پر رہ چکے ہیں اور وہ سابق نگراں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔وہ پیٹرولیم اورمذہبی امورکی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹری بھی رہے ہیں، انہوں نے لنکنزان لندن سے بارایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ:ن لیگ نے جے یو آئی کو ملنے والی مخصوص اقلیتی نشست چیلنج کردی

انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی، جس کے بعد وہ بار ایٹ لا کی ڈگری مکمل کرنے کے لیے لنکن-ان لندن میں بھی زیرِ تعلیم رہے ہیں۔