بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈرز کو آئوٹ کلاس کردیا

آسڑیلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 50ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈرز کی ٹیم کو با آسانی 125 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سڈنی سکسرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، سٹیون سمتھ 125 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ کپتان ہینری کوئس نے 45 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، سڈنی تھنڈرز کی جانب سے دونوں وکٹیں گوریندر ساندھو نے لیں، جواب میں سڈنی تھنڈرز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ رہی اور پوری ٹیم 14.4 اوورز میں پویلین پہنچ گئی، سب سے بہترین سکور سولہ رہا جو ڈیوڈ وارنر نے سکور کیا جبکہ جوئل ڈیوس دس رنز بنا سکے، ان دو کے علاوہ کوئی بیٹر سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، سڈنی سکسرز کی جانب سے سٹیو اوکیفی نے چار، سین ایبٹ نے تین، بین ڈارئوس نے دو جبکہ ٹوڈ مرفی نے ایک وکٹ حاصل کی، سٹیون سمتھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان