سویڈن قرآن پاک کی بے حرمتی

پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

پاکستان کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔
ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے، پاکستان سویڈن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر رہا ہے، سویڈن پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے اور اسلامو فوبک کارروائیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی آزادی میں کسی صورت نہیں آتا، انسانی حقوق کے علمبردار نفرت انگیز عمل نہ کرنے اور لوگوں کو تشدد پر نہ اکسانے کی ذمہ داری نبھائیں، اسلام امن کا مذہب ہے، دنیا بھر کے مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اسلامو فوبیا، زینو فوبیا، عدم برداشت اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی، پرامن بقائے باہمی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا